عمران خان سے ملاقات کرادیں تو 15 اکتوبر کو احتجاج کی کال واپس لے لیں گے، تحریک انصاف – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

عمران خان سے ملاقات کرادیں تو 15 اکتوبر کو احتجاج کی کال واپس لے لیں گے، تحریک انصاف

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم نے 15 اکتوبر کے احتجاج کی کال مشروط طور پر واپس لینے کا عندیا دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے مشروط کیا ہے کہ اگر عمران خان کے اہلخانہ اور وکلا کی 14 اکتوبر تک ان سے ملاقات نہیں کرائیں گے تو ہم 15 کو احتجاج کریں گے اور اگر ملاقات کرا دیتے ہیں تو احتجاج کی کال واپس لے لیں گے۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ہم نے پنجاب کے تمام اضلاع میں احتجاج کا پورا شیڈول دیا تھا جس میں 11 سے 14 تاریخ تک احتجاج کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ اسلام آباد کے احتجاج کا ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ بعد میں کسی وقت احتجاج کا فیصلہ کریں گے اور سیاسی کمیٹی کی بیٹھک کے بعد ہم بعد میں اس کا اعلان کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کچھ عرصے سے عمران خان سے ملاقات پر بندش کے حوالے سے جس تشویش کا اظہار کر رہے تھے، وہی ہوا اور چھ، سات ہفتے ہو گئے ہیں اور ہم سیاسی کارکن اور ان کی پارٹی کے لوگوں کو نہیں ملنے دیا جا رہا البتہ وکلا اور ان کی بہنوں کو ملنے دیا جا رہا تھا تو اس وجہ سے کوئی مسئلہ نہیں تھا کیونکہ ہمیں ان کی خیریت اور ہدایات وغیرہ مل رہی تھیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.