عمران خان جیسا کروگے ویسا بھرو گے عاجزی سیکھو اور اللہ سے معافی مانگو، نواز شریف – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

عمران خان جیسا کروگے ویسا بھرو گے عاجزی سیکھو اور اللہ سے معافی مانگو، نواز شریف

 مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ میرے گلے میں رسی ڈال کر وزیراعظم ہاؤس سے باہر نکالنے کا کہنے والا آج خود جیل میں ہے، عمران خان اتنے بڑے بول نہیں بولا کرو جیسا کرو گے ویسا بھرو گے عاجزی سیکھو اور اللہ تعالیٰ سے معافی مانگو۔

لاہور میں قرضہ اسکیم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ کتنی عمدہ بات ہے کہ قرض بھی دیا جا رہا ہے اور ایک پیسہ بھی سود نہیں لیا جا رہا اگر عوام کے نمائندوں کو اس ملک میں کام کرنے دیا جاتا تو آج ملک میں کوئی شخص بھی بے گھر نہ ہوتا میرے پہلے دور حکومت میں ہم نے ایسی بہت سی اسکیمیں شروع کیں لیکن ہمیں فارغ کر دیا گیا اور دوسرے دور میں بھی ایسا ہی ہوا، ہم دو قدم آگے چلتے تو ہمیں آٹھ قدم پیچھے دھکیل دیا جاتا۔

انہوں نے کہا مسلم لیگ (ن) جتنا کام کس حکومت نے کیا ہے؟ موٹر وے کس نے بنائیں؟ لوڈشیڈنگ کس نے ختم کی؟ دہشت گردی مسلم لیگ ن نے ختم کی، ملک کو ایٹمی ملک بنایا، اورنج لائن مسلم لیگ ن نے بنائی اس کے جواب میں ایک ارب درخت اور ساڑھے 3 سو ڈیمز بنانے کا دعویٰ کرنے والے بتائیں یہ منصوبے کہاں گئے؟

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.