وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام بنیادی اصلاحات کرنے سے ہوگا۔
اسلام آباد میں پاکستان اکنامک ڈیش بورڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے اور مہنگائی مسلسل کم ہو رہی ہے۔ ملک میں ٹیکس فائلرز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ٹیکس ٹو جی ڈی پی میں اضافہ کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پائیدار معاشی استحکام کیلئے بنیادی اصلاحات لانا ہوں گی۔ بینکنگ سیکٹر سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کر رہا ہے۔ مہنگائی میں ہماری توقعات سے زیادہ کمی آئی ہے، پائیدار معاشی استحکام کے لیے بنیادی اصلاحات ناگزیرہیں۔پاکستان کا بینکنگ سیکٹربہتری کی جانب گامزن ہے۔ حکومت پالیسی فریم ورک دے گی، بینکنگ سیکٹر سرمایہ کاروں کوسہولیت فراہم کرے گا۔