اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کی جانب سے 7 ارب ڈالر قرض کی پہلی قسط جاری کردی ہے جو موصول ہوگئی ہے۔
اسٹیٹ بینک سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ کے 37 ماہ کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلیٹی کے 7 ارب ڈالر کی پہلی قسط ایک ارب دو کروڑ 69 لاکھ ڈالر موصول ہوگئے ہیں۔