اسلام آباد: بلوچستان ہا¶س اسلام آباد میں چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی 36 ویں سالگرہ کی سادہ مگر پروقار تقریب میں وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹا اس موقع پر پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماءمیر علی مدد جتک اور دیگر پارٹی رہنماءبھی موجود تھے اس موقع پر وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان کا روشن سیاسی مستقبل ہیں الحمدللہ پاکستان کی خوش قسمتی ہے جہاں بلاول بھٹو زرداری جیسے باصلاحیت نوجوان سیاست دان مستقبل کی بہتر رہنمائی کے لئے موجود ہیں بلاول بھٹو زرداری کو جوانی میں ہی ملک کے مقبول قومی سیاست دان ہونے کا اعزاز حاصل ہے، وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کو اپنے نوجوان چئیرمین کی قیادت پر فخر ہے بلاول بھٹو زرداری کی رہنمائی میں بلوچستان حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہے اور تعلیم و صحت سمیت بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کے اقدامات پر عمل پیرا ہیں