وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا روانہ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا روانہ

وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا روانہ ہو گئے۔

وزیراعظم شہباز شریف امریکا جاتے ہوئے لندن میں ایک روز قیام کریں گے، ایک ہفتے کے دورے کے دوران وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

وزیراعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب 27ستمبر کو متوقع ہے، وزیراعظم کی مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتوں کا بھی امکان ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اطلاعات عطا تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے جبکہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار وزیراعظم کے ہمراہ امریکا نہیں گئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سفارتی مصروفیات اور شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کے اجلاس کی تیاریوں کے پیش نظر اسحاق ڈار وزیراعظم کے ہمراہ نیویارک نہیں گئے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.