آئینی ترامیم کی منظوری حکومت اور اتحادی جماعتوں کیلئے چیلنج بن گئی

آئینی ترامیم کی منظوری حکومت اور اتحادی جماعتوں کیلئے چیلنج بن گئی۔

وفاقی حکومت کے ذرائع کے مطابق ایوان صدر اور وزیراعظم ہاؤس میں دوبارہ مشاورتی اجلاس شروع ہوگیا، صدر مملکت آصف زرداری کی صدارت میں اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری و دیگر رہنما شریک ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہا اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں تمام تر صورتحال اور رابطوں کا جائزہ لیا جارہا ہے، وزیراعظم ہاؤس میں قائدن ن لیگ میاں نوازشریف، وزیر اعظم محمد شہبازشریف، حمزہ شہباز اور دیگر رہنماؤں سے مشاورت جاری ہے۔

وفاقی کابینہ کے ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کے مطالبات اور ان کی طرف سے پیش کردہ ترامیم کا جائزہ بھی لیا جارہا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P