Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

فضل الرحمان ہمارے پرانے اتحادی، تھوڑا انتظار کریں اچھی خبر دیں گے: عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ہمارے پرانے اتحادی اور ساتھی ہیں، تھوڑا انتظار کریں اچھی خبر دیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو بھی قانون سازی ہوگی وہ قوم کے اجتماعی مفاد میں ہوگی، کیسز کو نمٹانے میں کئی کئی دہائیاں لگ جاتی ہیں، عوام کو تیز ترین انصاف کی فراہمی کے لئے اقدامات ضروری ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سپیشل کمیٹی میں تمام اتحادی جماعتیں موجود ہیں، بلاول بھٹو زرداری اور اسحاق ڈار نے چارٹر آف ڈیموکریسی کی بات کی ہے، قومی نوعیت کے معاملات میں جو بھی ترمیم ہوگی اس کا فائدہ پوری پاکستانی قوم کو ہونا چاہئے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ کئی مرتبہ کاز لسٹ جاری نہیں ہوتی، نوٹس نہیں دیئے جاتے اور آرڈر جاری ہو جاتے ہیں، اس حوالے سے توازن کو برقرار رکھنے کے لئے توازن کا نظام ہونا چاہئے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More