ملک میں سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ملک میں سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ملک میں سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی اور فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید 2 ہزار 900 روپے اضافہ ہوگیا۔

جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 900 روپے اضافے سے بلند ترین سطح 2 لاکھ 65 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 486 روپے اضافے سے 2 لاکھ 27 ہزار 966 روپے ہوگئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 51 ڈالر بڑھ کر 2 ہزار 566 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.