عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفا منظور

 تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کا بطور پارٹی سیکرٹری جنرل استعفا منظور کرلیا گیا۔

اپنے بیان میں عمر ایوب نے کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی کا مشکور ہوں کہ انہوں نے میرا استعفا منظور کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اپوزیشن لیڈر، کیس بھگتنا، جلسے دیکھنا سمیت دیگر معاملات کا بھی بوجھ تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اس سے قبل بھی 22 جون کو استعفا دیا لیکن وہ منظور نہیں کیا گیا۔

عمر ایوب نے کہا کہ میں بطور کارکن پی ٹی آئی بانی چیئرمین کے ساتھ کام جاری رکھوں گا۔ میں نے شبلی فراز کو بانی پی ٹی آئی تک استعفا پہنچانے کا کہا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P