حکومت اور بی این پی سربراہ اختر مینگل کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور ناکام – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

حکومت اور بی این پی سربراہ اختر مینگل کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور ناکام

حکومت اور بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ اختر مینگل کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور ناکام ہوگیا، حکومتی وفد اختر مینگل کو قائل کرنے میں ناکام رہا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اختر مینگل نے کہا کہ انہوں نے مجھے قائل نہیں کیا، میں نے انہیں قائل کر لیا، میں نے استعفیٰ واپس لینے کا فیصلہ نہیں کیا۔

اختر مینگل کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے استحصال کا مسئلہ ہر حکومت میں اٹھایا، حکومت بلوچستان کے مسائل سمجھ نہیں پا رہی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کسی مشکل زبان میں بات نہیں کی، ہم ریاست اور بلوچستان کے درمیان ایک کلوٹ تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.