دہشت گردوں کا پیچھا کر کے انہیں ان کی بلوں سے نکال کر منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا : وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

دہشت گردوں کا پیچھا کر کے انہیں ان کی بلوں سے نکال کر منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا : وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا شہید کیپٹن محمد علی قریشی کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے شہید کیپٹن محمد علی قریشی کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ شہید کیپٹن محمد علی قریشی نے عوام اور پاک سرزمین کے تحفظ کے لئے جان کا نذرانہ پیش کیا، بلوچستان کیپٹن محمد علی شہید کے خون کا مقروض ہے، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا پیچھا کر کے انہیں ان کی بلوں سے نکال کر منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف سکیورٹی فورسز کی نہیں پوری قوم کی ہے، شہداء کی فیملیز کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.