بلوچستان میں سیکیورٹی کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات لیے جائیں : صدر زرداری – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

بلوچستان میں سیکیورٹی کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات لیے جائیں : صدر زرداری

صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ملاقات کی

صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں بلوچستان کی سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، صدر مملکت کو بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کیلئے مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں سیکیورٹی کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات لیے جائیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.