Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

ٓصدر مملکت نے 26 اگست کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا، اہم قانون سازی متوقع

صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا۔

صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 (1) کے تحت 26 اگست بروز پیر شام 5 بجے طلب کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومت کی جانب سے اہم قانون سازی کیے جانے کا امکان ہے۔

ایک روز قبل بلاول بھٹو کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی میں بھی بتایا گیا تھا کہ حکومت قومی اسمبلی کے اجلاس میں اہم قانون سازی کیلیے بل لارہی ہے تاہم اس حوالے سے تفصیلات نہیں بتائی گئی تھیں اور یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ حمایت کیلیے پیپلزپارٹی کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More