پاکستان میں ایم پاکس وائرس کا دوسرا کیس رپورٹ ہونے کی تصدیق – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پاکستان میں ایم پاکس وائرس کا دوسرا کیس رپورٹ ہونے کی تصدیق

قومی ادارہ صحت نے پاکستان میں ایم پاکس وائرس (منکی پاکس) کا دوسرا کیس پشاور ایئرپورٹ پر رپورٹ ہونے کی تصدیق کی ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے گزشتہ ہفتے وائرس کی نئی قسم کلیڈ 1 بی کی تشخیص کے بعد اس بیماری کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر اسے بین الاقوامی تشویش کی حامل پبلک ہیلتھ ایمرجنسی قرار دے دیا تھا۔

کلیڈ 1بی ویریئنٹ کے باآسانی پھیلاؤ کے خطرے نے عالمی سطح پر تشویش کو جنم دیا ہے کیونکہ یہ معمول کے قریبی رابطے کے ذریعے بھی باآسانی پھیل سکتا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.