حکومت کا لاسز والے فیڈرز پر طویل لوڈشیڈنگ کو قانونی قرار دینے کا فیصلہ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

حکومت کا لاسز والے فیڈرز پر طویل لوڈشیڈنگ کو قانونی قرار دینے کا فیصلہ

ملک میں 18 اٹھارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ کے معاملہ پر واپڈا اور ڈسکوز کمپنیاں زور زبردستی فیڈر آن کرانے پر پریشان ہوگئیں۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے لاسز والے فیڈرز پر طویل لوڈشیڈنگ کو قانونی قرار دینے کا فیصلہ کر لیا، لوڈشیڈنگ کو قانونی قرار دینے کے لئے نیپرا ایکٹ بدلا جائے گا، ایکٹ میں مجوزہ ترمیم کی کابینہ اور پارلیمان سے منظوری لی جائے گی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ لاسز کا بوجھ بل ادا کرنے والوں پر بھی پڑے گا، واپڈا ڈویژن نے حکومت کو قانون سازی جلد کرنے کی سفارش کر دی، نیپرا ایکٹ کے مطابق لاسز والے علاقوں میں لوڈشڈنگ غیر قانونی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.