کوئٹہ .ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر)سعد بن اسد کی زیر نگرانی کوئٹہ شہر اور گردنواح میں گرانفروشوں، تجاوزات اور ممنوعہ پلاسٹک تیھلے استعمال کرنے اور بیچنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ان کاروائیوں کے دوران ضلعی انتظامیہ کی مختلف ٹیموں نے کوئٹہ کے مختلف علاقے جس میں کچلاک سمنگلی بلیلی مسجد روڈ کاسی روڈ منصفی روڈ پرنس روڈ سریاب روڈ لنک سریاب روڈ گاہی خان چوک اور دیگر علاقوں میں 167 دکانوں کا معائنہ کیا۔ جس میں پلاسٹک تھیلے استعمال کرنے اور بیچنے والے بیف شاپس مٹن شاپس تندور ملک شاپس شامل تھے۔ دکانوں پر قیمتوں تندوروں پر وزن اور پرچون سٹوروں میں پلاسٹک کا معائنہ کیا گیا جس میں سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی وزن میں کمی اور ممنوعہ پلاسٹک تھیلے بیچنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 13 دکانیں سیل، 30 دکانداروں کو گرفتار کرلیے جس میں 18 دکانداروں کو جیل جبکہ 17 دکانداروں پر جرمانے عائد کردیے اور متعدد دکانداروں کو وارننگ جاری کیے۔اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر (کچلاک)فلائٹ لیفٹیننٹ(ر)خالد شمس نے کچلاک بلیلی اور سمنگلی میں ممنوعہ پلاسٹک تھیلے استعمال کرنے والے دکاندارواں کے خلاف کاروائیاں کییں اسکے ساتھ انسداد تجاوزات کے خلاف کاروائیاں بھی کیں۔اسسٹنٹ کمشنر(سریاب)ماریہ شمعون نے سب ڈویژن سریاب کے مختلف علاقوں میں پرائس کنٹرول کے تحت گرانفروشوں کے خلاف کاروائیاں کیں۔ سپیشل مجسٹریٹ عبدالحمید بلوچ نے منصفی روڈ مسجد روڈ یٹ روڈ ڈاکٹر بانو روڈ پر نانبائیوں اور پلاسٹک تھیلے بیچنے اور تجاوزات کے خلاف کاروائیاں کیں۔اسپیشل مجسٹریٹ احسام الدین کاکڑ نے مسجد روڈ کاسی روڈ پرنس روڈ پر انسداد تجاوزات پلاسٹک تھیلے بیچنے والوں اور تندوروں کے خلاف کاروائیاں کیے۔مجسٹریٹ مطیع اللہ نے بلیلی سمنگلی اور کچلاک میں پرائس کنٹرول گرابفروشوں اور پلاسٹک تھیلے استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں کیے۔اسپیشل مجسٹریٹ سیف اللہ کاکڑ نے نواں کلی اور عالمو چوک پر تجاوزات پلاسٹک تھیلے اور تندوروں کے خلاف کاروائیاں کیں۔
You might also like