بلوچستان کے سرکاری ہسپتالوں میں نرسز کی کمی ، مشکلات کا سامنا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

بلوچستان کے سرکاری ہسپتالوں میں نرسز کی کمی ، مشکلات کا سامنا

کوئٹہ(سٹی رپورٹر)بلوچستان کے بڑے سرکاری ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی دیکھ بھال کیلئے نرسز کی تعداد کم ہونے سے مشکلات کا سامنا ہے حکومت آنے والے بجٹ میں نرسز کی مزید آسامیاں پیدا کرے تاکہ سرکاری ہسپتالوں میں نرسز کی کمی کو پورا کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں قائم سرکاری ہسپتالوں میں نرسز کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے کوئٹہ کے سب سے بڑے سرکاری سول ہسپتال میں اسوقت نرسز کی منظورشدہ تعداد264ہے جن میں سے ہسپتال کے پاس صرف 160نرسز موجود ہیں جن میں سے 20کے قریب نرسز اٹیچمنٹ پر کام کر رہی ہیں جس کی وجہ سے سول ہسپتال میں علاج معالجے کیلئے آنے والے مریضوں کی دیکھ بھال میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ بلوچستان کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں نرسز کی کل تعداد 1389جبکہ ڈاکٹروں کی تعداد7689کے قریب ہے۔دوسری جانب بلوچستان نرسنگ فیڈریشن کے ترجمان نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ے کہ آنے والے مالی سال کے بجٹ میں بلوچستان کے سرکاری ہسپتالوں کیلئے مزید 5ہزار نرسز کی اسامیاں منظور کی جائیں تاکہ ہسپتالوں میں نرسز کی کمی کو پورا کیا جاسکے اور بجٹ میں نرسز کی رہائش کیلئے کوارٹرز کی تعمیر اور پرانے کوارٹرز کی تعمیر و مرمت کیلئے بھی فنڈز مختص کئے جائیں جبکہ نرسنگ کالجز اور نرسنگ ہاسٹلز کی صفائی اور رنگ و روغن اور شادی شدہ نرسز کیلئے میرج کالونی بنائی جائے ۔ترجمان نے کہا کہ نرسنگ کالجز کیلئے ڈگری پروگرام کا آغاز کیا جائے تمام کالجز کو کوسٹر کی فراہمی یقینی بنائے جائے اور نرسز کوا یک رننگ بیسک تنخواہ ہائی رسک الاونس دیا جائے سٹوڈنٹس نرسز کا وظیفہ 20ہزار سے بڑھاکر35ہزار روپے کیا جائے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ سابقہ ادوار میں نرسز کے پیشے کو یکسر نظرانداز کیا گیا محکمہ صحت کی بہتری کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے ۔ترجمان کا کہنا ہے کہا کہ صوبے میں بنائے گئے نرسز کالجز میں بھی سہولیات کا فقدان ہے پی این سی قوانین کی طرز پر کالج کے لئے بلڈنگ بنائی جائیںسول ہسپتال نرسنگ ہاسٹل کے مین گیٹ کے پاس پڑے کوئے کچرے کو فوری طورپر ہٹایا جائے ۔ترجما ن کہا کہ سیکرٹری صحت خصوصی طور پرسول ہسپتا ل کے نرسنگ ہاسٹل کا وزٹ کریں کہ وہاں نرسز کس حال میں زندگی گزار رہی ہیں

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.