مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پوری جماعت متفق ہے کہ نواز شریف ہی پارٹی کو لیڈ کریں۔
نیوز کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سینٹرل ورکنگ کمیٹی نے شہباز شریف کا بطور صدر استعفیٰ منظور کیا، شہباز شریف نئے صدر تک ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پارٹی آئین کے مطابق سینٹرل ورکنگ کمیٹی نے الیکشن کمیشن مقرر کیا، الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کر دیا ہے، کل صبح 10 بجے سے 12 بجے تک کاغذات نامزدگی وصول کیےجائیں گے، کل ایک بجے کاغذات کی جانچ پڑتال ہوگی۔