سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پشاور کے علاقے حسن خیل میں آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے تاہم دہشت گردوں کی فائرنگ سے فورسز کی ٹیم کے سربراہ کیپٹن اورایک جوان شہید ہوگیا ۔ کیپٹن حسین جہانگیر شہید کا تعلق ضلع رحیم یار خان سے اور ان کی عمر 25سال تھی ۔ کیپٹن حسین نے 4سال تک پاک فوج میں دفاع وطن کیلئے خدمات سر انجام دیں اور سوگواران میں والدین اور بہن بھائی چھوڑے ۔ حوالدار شفیق اللہ شہید ضلع کرک کے رہائشی اور عمر 36سال تھی۔ انہوں نے 18 سال تک پاک فوج میں دفاع وطن کیلئے خدمات سر انجام دیں اور سوگواران میں اہلیہ، ایک بیٹا اور 2 بیٹیاں چھوڑے۔
Trending
- Daily Mashriq 13-06-2026
- خوشخبری! حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کر دی
- ”مجھے میری بیوی واپس کردو“، شوہر کا انوکھا کیک سوشل میڈیا پر وائرل
- ایلون مسک کی دولت 1000 ارب ڈالر سے تجاوز، پہلے ٹریلین ایئر بن گئے
- کشمیری اور پاکستانی عوام کشمیر کے حالات پر فکرمند ہیں: بلاول بھٹو زرداری
- کینسر اور دیگر امراض کی ادویات کے خام مال پر عائد کسٹمز ڈیوٹی ختم
- ایکسپورٹ انکم پرعائد ڈیویلپمنٹ سرچارج مکمل ختم
- وفاقی کابینہ نے مالی سال 27-2026 کیلئے بجٹ دستاویزات اور فنانس بل کی منظوری دیدی
- نیلم منیر کے ہاں ننھے مہمان کی آمد کی چہ مگوئیاں، تصاویر وائرل
- بلاول بھٹو زرداری بھی برازیل فٹبال ٹیم کے فین، لیاری آنے کی دعوت دے دی
Next Post
You might also like