Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

مارچ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار 2 فیصد بڑھ گئی

مارچ میں 2.04 فیصد کے ساتھ ملک کی بڑی صنعتوں (ایل ایس ایم) کی پیداوار مسلسلے چوتھے مہینے بڑھ گئی۔

بڑی صعنتوں کا کوانٹم انڈیکس رواں برس مارچ میں 115.53 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جو گزشتہ برس کے اسی مہینے 113.21 فیصد پر تھا، تاہم فروری 2024 کے مقابلے میں مارچ میں انڈیکس 9.35 فیصد گھٹا۔

اگست کے بعد سے ایل ایس ایم انڈیکس زیادہ تر مثبت رہا ہے، جب انڈیکس میں 0.26 فیصد اضافہ ہوا تھا، اس سے قبل مسلسل 13 مہینے بڑی صنعتوں کی پیدوار میں کمی ریکارڈ ہوئی تھی۔

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری کے بعد درآمدی پابندیوں کا خاتمہ، لیٹرز آف کریڈٹ کی کلیئرنس اور ڈالر کی لیکویڈیٹی کو بہتری کے محرک کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More