Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

کوئٹہ میں مسلسل غیر حاضری پر 13 اساتذہ نوکری سے برطرف

بلوچستان کے دارالحکومت میں مسلسل غیر حاضر رہنے والے 13 اساتذہ کو نوکری سے برطرف جبکہ متعدد اساتذہ کی تنخواہیں کاٹنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصٰلات کے مطابق یہ فیصلہ ڈپٹی كمشنر كوئٹہ کی زيرِ صدارت اسكولوں  كے مسائل كے متعلق اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس ميں  تمام  اسكولوں  كے اساتذہ کی تفصيلات ، مسلسل غير حاضر رہنے والے اساتذہ كے بارے رپورٹ اور پی ايس ڈی پی اسكيموں كے بارے  تفصيلات پيش كي گئيں۔

ڈپٹي كمشنرنے  كہا كہ اسكولوں  كے مسائل ترجيحی بنيادوں  پر حل كيے جائيں  گے اور  مسلسل غير حاضر 13  اساتذہ كو نوكری سے فارغ  كيا جائے گا  جبکہ دیگر غیر حاضر اساتذہ كي تنخواہوں ميں  كٹوتی کی جائے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More