وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کے دوطرفہ تعلقات اور معاشی شراکت داری مضبوط سے مضبوط تر ہو رہی ہے۔ سعودی عرب کے دورہ کے اختتام پر اپنے بیان میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ آئندہ چند دنوں میں سعودی عرب کی کاروباری شخصیات کا وفد پاکستان تشریف لا رہا ہے، کاروباری شخصیات کے وفد سے دونوں ممالک میں معاشی شراکت داری کی رفتار مزید تیز ہو گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ قیادت کی سطح پر ہونے والی مفاہمت کو عملی شکل دینے کیلئے پوری محنت سے کام کریں گے، پاکستان اور سعودی عرب کی معاشی شراکت داری سے تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے، دو ماہ کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعلیٰ ترین سطح پر ریکارڑ وفود کا تبادلہ ہوا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب میں تین روزہ دورہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے، نہایت مفید بات چیت ہوئی، عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئیں، کثیرالجہتی شعبوں میں باہمی تعاون، تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ میں مثبت پیش رفت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ اکنامک فورم پر واشگاف انداز میں بیان کیا کہ دنیا کو پُرامن بنانا ہے تو غزہ میں مستقل امن قائم کرنا ہوگا، پُرتپاک میزبانی اور پاکستان سے پُرخلوص محبت پر شہزادہ محمد بن سلمان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی وزراء کو پاکستان کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کیں، سعودی عرب کے وزرا کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں، سعودی وزرا نے قیادت کے درمیان مفاہمت پر عمل درآمد کیلئے بھرپور تیاری کی۔
Trending
- البینزم سے متاثرہ افراد کے لیے محبت اور احترام کا دائرہ وسیع کرنا ہوگا،مریم نواز
- بنوں میں آندھی اور بارش سے جڑے واقعات میں 4 افراد ہلاک، 16 زخمی
- فیفا ورلڈ کپ: امریکا کا شاندار آغاز، پیراگوئے کو 1-4 سے ہرا دیا
- امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع
- سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
- ایران جنگ کا فاتح، امریکا کے ساتھ ایک دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
- وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
- Daily Mashriq 13-06-2026
- خوشخبری! حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کر دی
- ”مجھے میری بیوی واپس کردو“، شوہر کا انوکھا کیک سوشل میڈیا پر وائرل
You might also like