پاور پلانٹس کی امپورٹڈ کوئلے سے مقامی کوئلے پر منتقلی کیلیے شنگھائی الیکٹرک کو دعوت – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پاور پلانٹس کی امپورٹڈ کوئلے سے مقامی کوئلے پر منتقلی کیلیے شنگھائی الیکٹرک کو دعوت

وزیراعظم شہباز شریف نے چینی کمپنی شنگھائی الیکٹرک کو ملکی پاور پلانٹس درآمد شدہ کوئلے سے تھر کے کوئلے پر منتقل کرنے کی دعوت دے دی۔

وزیراعظم سے چئیرمین شنگھائی الیکڑک گروپ وو لی کی سربراہی میں شنگھائی الیکڑک گروپ کے وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔  وزیراعظم کو پاکستان میں شنگھائی الیکڑک گروپ کے زیر سرپرستی چلنے والے مختلف منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ ملاقات میں تھر کول بلاک 1 پاور جنریشن کمپنی کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر مینگ ڈونگہائی نے بھی شرکت کی۔

وزیراعظم نے پاکستان کے چین کے ساتھ دوستانہ تعلقات اور معاشی اشتراک کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی سمندروں سے گہری اور ہمالیہ سے بلند ہے، پاکستان میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں اور ان کے ملازمین کے لیے سیکیورٹی کی فراہمی میں کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.