بلوچستان کے مختلف علاقے غیر معمولی ریتیلے طوفان کی زد میں – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

بلوچستان کے مختلف علاقے غیر معمولی ریتیلے طوفان کی زد میں

افغانستان کے سرحدی ریگستان سے اٹھنے والا ریتیلا طوفان پاکستانی علاقوں میں داخل ہو گیا۔

بلوچستان کے شمال بالائی اور پاک افغان سرحدی علاقے غیر معمولی طوفان کے زیرِاثر آ گئے۔

چمن، قلعہ عبد اللّٰہ، پشین، گلستان، جنگل پیر علیزئی، سرانان میں ریت کا طوفان جاری ہے۔

طوفانی ہواؤں کی رفتار 40 سے 50 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے جس کے باعث معمولاتِ زندگی مفلوج ہو گئے ہیں۔

کئی علاقوں میں درخت اکھڑ گئے، کچی دیواریں اور سولر پینلز گر گئے۔

لیویز کنٹرول روم کے مطابق ریت کے طوفان کے بعد چمن، قلعہ عبداللّٰہ اور پشین کے اضلاع میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

لیویز کنٹرول روم کا یہ بھی کہنا ہے کہ ریت کے طوفان کے باعث کسی علاقے سے تاحال نقصانات کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.