کوئٹہ سمیت دیگر اضلاع میں عید پر بجلی کی بلا تعطل فراہمی، کیسکو نے انتظامات مکمل کر لیے – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

کوئٹہ سمیت دیگر اضلاع میں عید پر بجلی کی بلا تعطل فراہمی، کیسکو نے انتظامات مکمل کر لیے

کوئٹہ(یو این اے )کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)نے عیدالفطرکی تعطیلات کے دوران بجلی کی باقاعدگی سے فراہمی کےلئے مختلف انتظامات کئے ہیںاور اس سلسلے میں اس سلسلے میں چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکو کی خصوصی ہدایات پر کیسکونے عیدالفطرکی تعطیلات کے دوران سنٹرل کمپلینٹ سیل زرغون روڈکوئٹہ (ٹیلیفون نمبرز 0819201445 اور 0812829753 )کو سینٹرل مانیٹرنگ اینڈایمرجنسی کنٹرول سینٹر قراردیاہے سینٹرل مانیٹرنگ اینڈایمرجنسی کنٹرول سینٹر چیف انجینئر(اواینڈایم) اورچیف انجےنئرآپریشن ڈائریکٹرکی سربراہی میں ایگزیکٹوانجےنئراور ایس ڈی او پرمشتمل عملہ کے ہمراہ تین شفٹوںمیں24گھنٹے مسلسل آپریشنل رہے گا نیز سینٹرل مانیٹرنگ اینڈایمرجنسی کنٹرول سینٹر صوبائی حکومت کے ماتحت کنٹرول روم 15 سے بھی مکمل رابطے میں رہے گاسینٹرل مانیٹرنگ اینڈایمرجنسی کنٹرول سینٹرکوئٹہ شہرمیں کسی بھی جگہ بجلی منقطع ہونے یا فنی خرابی پیداہونے کی شکایت پربجلی کی دوبارہ بحالی کےلئے متعلقہ سب ڈویژن کو فوری کارروائی کرنے کاپابند بنائے گا۔کیسکوکے سنٹرل کمپلینٹ سیل تمام فیڈروں سے بجلی کی بندش ، مانیٹرنگ اوربجلی کی صورتحال سے متعلق بھی کیسکوچیف اوردیگر اعلی حکام کوآگاہ کرتارہے گااس کے علاوہ کیسکونے آپریشن سب ڈویژنز کے تمام ایس ڈی او ز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ عید الفطرکے روز اپنے اپنے متعلقہ کمپلینٹ سینٹرمیں اپنی موجودگی کویقینی بنائیں اور کسی بھی جگہ بجلی بندش پر فوری طور پر اقدامات اٹھائیں۔علا وہ ازیں کیسکونے صوبائی دارلحکومت کوئٹہ سمیت پشین ،لورالائی ،سبی،خضداراور مکران آپریشن سرکلز کے سپرنٹندنگ انجےنئرز کو بھی ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ وہ عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران اپنے ماتحت سب ڈویژنز سے بھی مسلسل رابطے میں رہیں تاکہ اس دوران تمام علاقوںمیں بلاتعطل بجلی فراہمی کو یقینی بنایاجاسکے نیز کیسکونے گرڈسسٹم آپریشن (جی ایس او)کے افسران اورعملہ کو بھی عید الفطرکی تعطیلات کے دوران اپنے متعلقہ گرڈاسٹیشن میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.