حکومت بلوچستان نے سمر سیزن 2024 کے دوران دفتری اوقات کار کا اعلان کردیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

حکومت بلوچستان نے سمر سیزن 2024 کے دوران دفتری اوقات کار کا اعلان کردیا

کوئٹہ۔ (خ ن) محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی حکومت بلوچستان نے سمر سیزن 2024 کے دوران دفتری اوقات کار کا اعلان کردیا۔ اعلامیہ کے مطابق حکومت بلوچستان کے تمام انتظامی محکموں اور ان کے ماتحت دفاتر کیلیے 15 اپریل 2024 سے 14 اکتوبر 2024 تک گرمیوں کے موسم کے دوران درج ذیل دفاتر کے اوقات کار کا اعلان کردیا ہے۔ جو دفاتر ہفتے میں 5 دن کام کرتے ہیں۔ وہ صبح 08:00 بجے سے شام 04:00 بجے تک (آدھے گھنٹے کے کھانے/نماز کے وقفے کے ساتھ ?01:30 PM سے 02:00 PM) اور جمعہ کے دن ?08:00 AM سے 03:30 PM (ایک گھنٹہ لنچ/جمعہ کی نماز کے وقفے کے ساتھ 01:15 PM سے 02:15 PM) تک کھلیں رہیں گے۔ جبکہ یہ ادارے ہفتہ اور اتوار کو بند رہیں گے۔ مذکورہ بالا حکمنامہ ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں یعنی یونیورسٹیوں/کالجوں اور اسکولوں پر لاگو نہیں ہوگا۔ محکمہ صحت اور تعلیم کے منسلک دفاتر ہفتے میں 06 دن صبح 08:00 بجے سے دوپہر 02:00 بجے تک اور جمعہ کو صبح 08:00 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک کھلے رہیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.