وزیر اعلیٰ بلوچستان کامعروف چائلڈ ٹک ٹاکر ابوبکر المعروف ”چی بابا” کے تمام تر تعلیمی اخراجات اٹھانے کا اعلان
کوئٹہ(خ ن) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول بلوچستان کے معروف چائلڈ ٹک ٹاکر ابوبکر المعروف ”چی بابا” کے تمام تر تعلیمی اخراجات اٹھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کا ٹیلنٹ کسی بھی طرح دیگر صوبوں سے کم نہیں بلوچستان حکومت اپنے باصلاحیت آرٹسٹ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں آگے بڑھنے میں مدد اور موقع فراہم کرے گی چائلڈ ٹک ٹاکر ابوبکر المعروف ”چی بابا” سے اس ملاقات کا اہتمام غیر سرکاری تنظیم وائس آف بلوچستان نے کیا تھا اس سے قبل چائلڈ ٹک ٹاکر ”چی بابا” نے گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل پروگرام کے میزبان سے بلوچستان کو نظر انداز کرنے کا شکوہ کیا تھا جس پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ”چی بابا” کو وزیر اعلٰی ہا¶س آمد کی دعوت دی باصلاحیت بچے ”بابا چی” کی وزیر اعلیٰ ہا¶س آمد پر میر سرفراز بگٹی ان سے پیار و شفقت سے ملے وزیر اعلٰی بلوچستان نے چائلڈ ٹک ٹاکر کی صلاحیتوں کے اعتراف میں ایک لاکھ روپے عیدی اور ماسٹر تک تعلیمی کفالت کا اعلان کیا اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ابوبکر المعروف ”چی بابا” کو یقین دلایا کہ ان کی خواہش کو پورا کرنے کیلئے نجی ٹی وی چینل کے مالک اور پروگرام کے میزبان سے رابطہ کرکے پروگرام میں آپ کو مدعو کرنے کا کہا جائے گا، اس موقع پر وائس آف بلوچستان کی ٹیم اور ”چی بابا ” نے وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا شکریہ ادا کیا۔