عالمی و مقامی سطح پر سونا مزید مہنگا ہوگیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

عالمی و مقامی سطح پر سونا مزید مہنگا ہوگیا

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7ڈالر کے اضافے سے 2200ڈالر کی سطح پر آ گئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 86 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 29 ہزار 500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 96 ہزار 760 روپے ہوگئی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.