شانگلہ میں دہشتگردانہ حملے کے ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے، دفترخارجہ

دفتر خارجہ نے کہا ہے  کہ حکومت پاکستان  صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر بشام کے  قریب شانگلہ کے مقام پر دہشت گردانہ  حملے جیسے گھناؤنے فعل کی  شدید مذمت کرتی ہے جس  میں پانچ چینی اور ایک پاکستانی شہری ہلاک ہوگئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق حکومت پاکستان دہشت گردی کے اس گھناؤنے فعل کی شدید مذمت کرتی ہے اور ہم دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں گے،اس طرح کی گھناؤنی کارروائیاں پاکستانی قوم کے دہشت گردی کی لعنت کے خلاف لڑنے کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں.

دفترخارجہ نے کہا ہے کہ آج کے حملے کی منصوبہ بندی پاک چین دوستی کے دشمنوں نے کی تھی، ہم ایسی تمام قوتوں کے خلاف پوری عزم کے ساتھ کارروائی کریں گے اور انہیں شکست دیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P