وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا، ایجنڈا جاری

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 27 مارچ کو طلب کر لیا۔

کابینہ اجلاس کا 4 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا، اجلاس میں مالی سال 2023-24 کے وسط مدتی بجٹ جائزہ رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔

 

اجلاس میں مالی سال 2021-22 کی مشترکہ وفاقی، صوبائی اور ضلعی فنانشل سٹیٹمنٹ پیش کی جائے گی، اجلاس میں پیپرا کی سالانہ رپورٹس کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

رومانیہ کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کے پروگرام پر دستخط کی منظوری کی سمری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P