ارتھ آور: پاکستان میں بڑی عمارتوں کی اضافی لائٹس، برقی آلات بند رکھے گئے – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ارتھ آور: پاکستان میں بڑی عمارتوں کی اضافی لائٹس، برقی آلات بند رکھے گئے

پاکستان سمیت آج دنیا بھر میں ارتھ آور منایا گیا، پاکستان میں بھی رات 8:30 سے 9:30 بجے تک اہم عمارتوں کی بتیاں بند رکھی گئیں۔

دنیا بھر کے 172ممالک میں آب وہوا میں ہونے والی تبدیلوں کے اثرات سے بچنے کے اس دن کو منایا جاتا ہے، دنیا میں رہنے والے لوگ آج کے دن زمین سے محبت کا اظہار کرتے ہیں۔

اس دن کو منانے کا مقصد ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر کرنا ہے، ایک گھنٹے کے دوران تمام اضافی لائٹس اور برقی آلات بند کر دیئے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ ارتھ آور منانے کی مہم کا آغاز سال 2007ء میں آسٹریلیا سے ہوا تھا جس میں تقریباً 22 لاکھ افراد نے حصہ لیا اور اب دنیا کے 187 ممالک میں ارتھ آور منایا جاتا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.