عام انتخابات میں شفافیت کا اسکور گزشتہ دو انتخابات کے مقابلے میں کم ترین رہا، پلڈاٹ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

عام انتخابات میں شفافیت کا اسکور گزشتہ دو انتخابات کے مقابلے میں کم ترین رہا، پلڈاٹ

 پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیجسلیٹوڈویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (پلڈاٹ) نے اپنی جائزہ رپورٹ میں کہا ہے کہ عام انتخابات 2024 میں شفافیت کا اسکور گزشتہ دو انتخابات کے مقابلے میں کم ترین رہا۔ 

رپورٹ کے مطابق عام انتخابات میں مجموعی طور پر شفافیت کا اسکور 49 فیصد رہا جو کہ 2018 کے عام انتخابات کے حاصل کردہ اسکور سے 3 فیصد پوائنٹس کم ہے۔ خیال رہے کہ 2013 اور 2018 کے عام انتخابات میں شفافیت کا جائزہ اسکور بالترتیب 57 اور 52 فیصد تھ۔

پلڈاٹ کے مطابق 2013 کے بعد سے ان اسکورز میں مسلسل کمی، پاکستان میں جمہوری عمل کے کمزور ہونے کی علامت ہیں اور انتخابی نظام میں عوام کا اعتماد بحال کرنے کی فوری ضرورت کو ظاہر کرتے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.