پیپلز پارٹی کا سینیٹ کی خالی نشستوں پر فوری الیکشن کروانے کا مطالبہ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پیپلز پارٹی کا سینیٹ کی خالی نشستوں پر فوری الیکشن کروانے کا مطالبہ

 پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹ کی خالی نشستوں پر فوری الیکشن کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں پیپلز پارٹی نے کہا کہ سینیٹ کی 11 نشستیں خالی ہوگئی ہیں۔ رکن اسمبلی منتخب ہونے والے متعدد سینیٹرز مستعفی ہوگئے ہیں۔

سینیٹ میں یوسف رضا گیلانی ، جام مہتاب ، نثار کھوڑو، غفور حیدری ، سرفراز بگٹی ،  نزہت صادق ،  صادق سنجرانی، شہزادہ عمر، مرحوم رانا مقبول، شوکت ترین اورانوار الحق کاکڑ کی نشستیں خالی ہوئی ہیں۔ سینیٹ کی نشستیں کئی سینٹرز کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہوئی ہیں۔ عام انتخابات میں کچھ  سینیٹرز قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.