پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میرے خیال میں عمران خان نے شہباز شریف کے مقابلے میں اپنا وزارت عظمیٰ کا امیدوار نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
کراچی کے علاقے نیو کراچی میں 12 سالہ کارکن کے لواحقین سے تعزیت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ اب سنی اتحاد کونسل (پی ٹی آئی) کو اپنے کارکنان سے سچ بولنا چاہے کیونکہ اُن کے پاس قومی اسمبلی میں اکثریت نہیں ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ٹی آئی نے شہباز شریف کا راستہ روکا ہی نہیں اور نہ ان کے پاس وہ نمبر ہیں کہ حکومت بناسکیں، اگر شہباز شریف وزیراعظم بننے جارہے ہیں تو وہ ہمیں اور پی ٹی آئی کو شکریہ ادا کریں گے، میرے خیال سے خان صاحب نے خود شہباز شریف کے مقابلے میں امیدوار کھڑا نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہوگا۔