بیرسٹر گوہر کیخلاف بیان پر پی ٹی آئی کا شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

بیرسٹر گوہر کیخلاف بیان پر پی ٹی آئی کا شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس

 پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر کے خلاف بیان پر پی ٹی آئی کی جانب سے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پارٹی رہنما شیر افضل مروت کو بیرسٹر گوہر کے خلاف بیان دینے پر اظہار وجوہ کا نوٹس دیا گیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شیر افضل مروت نے بیرسٹر گوہر کے خلاف بیان دیا ہے، انہوں نے ایسا کرتے ہوئے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی ہے۔ پارٹی کی جانب سے بیان کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

اظہار وجوہ نوٹس کے مطابق شیر افضل مروت 2 دن کے اندر غیر مشروط معافی نامہ جمع کروائیں۔ اگر شیر افضل مروت کا جواب تسلی بخش نہ ہوا تو پارٹی پالیسی کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.