بلاجواز لاٹھی چارج کیا گیا جس سے میں زخمی ہوا، راشد سومرو

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے رہنما راشد سومرو کا کہنا ہے کہ ہم پر بلاجواز لاٹھی چارج کیا گیا جس سے میں زخمی ہوا۔

  راشد سومرو نے کہا کہ ہم  احتجاج جاری رکھیں گے، سندھ اسمبلی جانا چاہتے ہیں، پیپلز پارٹی آج کے بعد خود کو جمہوری پارٹی نہ کہے۔

راشد سومرو نے کہا کہ ہماری ریلی کو ہائی وے پر بھی روکا گیا۔

سندھ اسمبلی کے باہر آج سیاسی جماعتوں کے احتجاج کی کال کے بعد اسمبلی اور اطراف کے علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔

کراچی میں سندھ اسمبلی کے اطراف سیاسی جماعتوں کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر اسمبلی کی طرف آنے والی سڑکیں کنٹینرز لگا کر بند کر دی گئیں۔

جے یو آئی سندھ کے سیکریٹری جنرل راشد محمود سومرو سمیت جے یو آئی ف کے کارکنان کو پولیس نے کراچی ٹول پلازہ پر روک دیا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P