انتخابات شفاف ہونگے عوام فیصلہ کریں قیادت کس جماعت کو دینی ہے، وزیراعظم – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

انتخابات شفاف ہونگے عوام فیصلہ کریں قیادت کس جماعت کو دینی ہے، وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ شفاف انتخابات کے لیے ہرممکن قدم اٹھارہے ہیں انتخابات میں یہ فیصلہ عوام کریں گے کہ پاکستان کی قیادت کس جماعت کے حوالے کرنی ہے۔

یہ بات نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے دولت مشترکہ کے مبصر گروپ سے ملاقات میں کہی۔ مبصر گروپ نے سربراہ ڈاکٹر گُڈلَک ایبیلے جانتھن کے وفد کے ہمراہ وزیراعظم سے ملاقات کی۔ وزیرِ اعظم نے وفد کی انتخابات کے حوالے سے پاکستان آمد کا خیر مقدم کیا۔

نگراں وزیراعظم نے دولت مشترکہ کی سیکریٹری جنرل پیٹریشیاء اسکاٹ لینڈ کی پاکستان اور دولتِ مشترکہ کے تعلقات میں مضبوطی کیلئے اقدامات کی تعریف کی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.