چابہار میں تجارتی اجلاس میں موجود پاکستانی وفد کی وطن واپسی

ایران کی جانب فضائی حدود کی خلاف ورزی کا معاملہ سامنے آنے کے بعد چابہار میں جوائنٹ بارڈر ٹریڈ کمیٹی کا اجلا س ختم کردیا گیا۔ 

کوئٹہ سے ملنے والی اطلاع کے مطابق پاکستانی وفد اجلاس چھوڑ کر واپس وطن پہنچ گیا، پاکستانی وفد نے چابہار فری زون فیسٹول میں شرکت سے معذرت کرلی۔

پاکستانی وفد کی قیادت چیف کلکٹر کسٹم آفتاب اقبال میمن کر رہے تھے۔ 35 رکنی وفد میں ڈی سی گوادر اورنگزیب بادینی بھی شامل تھے۔

اسکے علاوہ گوادر اور کوئٹہ چیمبر آف کامرس کے نمائندے بھی وفد کا حصہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر گوادر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اسلام آباد سے ہدایت ملنے کے بعد وفد وطن واپس آگیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P