سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہمی کا حکم دے، پی ٹی آئی کی درخواست – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہمی کا حکم دے، پی ٹی آئی کی درخواست

 پی ٹی آئی کی جانب سے لیول پلیئنگ فیلڈ سے متعلق عدالتی حکم پر عمل کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں  کہا گیا ہے کہ 22 دسمبر کو عدالت عظمیٰ نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کی داد رسی کرے۔  سیکرٹری الیکشن کمیشن کو ہدایت دی جائے کہ وہ لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم نہ کرنے والے ذمے داران کے خلاف کارروائی کرے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ تحریکِ انصاف کے امیدواروں، کارکنوں اور قائدین کی گرفتاری سے روکا جائے۔ علاوہ ازیں پی ٹی آئی کے امیدواروں، تجویز کنندہ، تائید کنندہ کو انتخابی عمل کے دوران ہراساں نہ کرنے کا بھی حکم دیا جائے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.