نگران حکومت نے بھارت میں ٹریڈ افسر تعینات نہ کرنےکا فیصلہ کر لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ذرائع نے اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت میں ٹریڈ افسر تعیناتی کے سابق حکومتی پلان پر عملدرآمد روک دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم شہباز شریف نے نئی دہلی میں ٹریڈ افسر تعینات کرنے کے عمل کی منظوری دی تھی۔