پی ٹی آئی کے منحرف رہنما نور عالم خان کا جے یو آئی (ف) میں شمولیت کا اعلان – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پی ٹی آئی کے منحرف رہنما نور عالم خان کا جے یو آئی (ف) میں شمولیت کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما نور عالم خان نے اپنے اہلخانہ کے ہمراہ جمعیت علمائے اسلام(ف) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

پشاور میں نور عالم خان کی رہائش گاہ پر جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی امیر اور سینیٹر مولانا عطا الرحمٰن نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں نور عالم خان اور ان کے خاندان کو جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

مولانا عطا الرحمٰن نے دعویٰ کیا کہ اگر الیکشن میں دھاندلی نہ ہوئی تو جیت ہماری ہے۔

اس موقع پر نور عالم خان نے مولانا عطا الرحمٰن اور دیگر جمعیت علمائے اسلام کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن اور دیگر کے ساتھ پہلے بھی تعلق تھا اور انہوں نے صوبے اور ملک کے لیے جو بھی باتیں کہیں، وہ درست ثابت ہوئیں، انہوں نے ہمیشہ پاکستان کی سلامتی اور ترقی کے لیے آواز اٹھائی ہے۔

جو آئی کے وفد کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپنے حلقے کے عوام کے ساتھ مشاورت کے بعد جے یو آئی(ف) میں شمولیت اختیار کی۔

تحریک انصاف چھوڑنے کے حوالے سے نور عالم خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اداروں کے خلاف بات کرنے پر چھوڑا۔

انہوں نے کہا کہ 9مئی کا واقعہ شرمناک ہے کیونکہ احتجاج کا اپنا طریقہ ہوتا ہے، دھرنے جے یو آئی نے بھی کی لیکن ان لوگوں نے 9مئی جیسے واقعات نہیں کیے۔

دوسری جانب نور عالم خان نے پشاور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔28 سے کاغذات نامزگی جمع کرا دیے۔

نور عالم خان قومی اسمبلی کی نشست پر جے یو آئی کے ٹکٹ پر انتخابات لڑیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.