غزہ میں زمینی کارروائیوں کے دوران اسرائیلی فوج اتنی خوف زدہ ہے کہ اپنے ہی ساتھی اہلکاروں پر غلطی سے گولیاں چلا رہی ہے۔ ایسے واقعات میں اب تک 20 کے قریب اسرائیلی فوجی مارے گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ غزہ میں زمینی کارروائیوں کے دوران ہمارے 20 کے قریب فوجی حماس نہیں بلکہ اپنے ساتھی اہلکاروں کی فائرنگ میں مارے گئے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 20 میں سے 13 فوجی اپنے ساتھیوں کی گولیوں سے جب کہ دیگر ہیوی مشینری کی زد میں آکر یا روندے جانے سے ہلاک ہوئے۔