نواز شریف کو سزا دینے والے نے گھر آ کر معافی مانگی: رانا ثناء اللّٰہ

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو سزا ایک مذاق ہے، سزا دینے والے نے گھر آ کر معافی مانگی۔

’ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ نواز شریف کی 2 اپیلیں زیرِ التواء تھیں ایک میں ضمانت ہو چکی ہے، وہ الیکشن لڑیں گے اور چوتھی بار وزیرِ اعظم کا حلف اٹھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نارووال میں پارٹی ارکان کے درمیان ناراضی ایک حلقے کی وجہ سے ہے، پارلیمانی بورڈ میرٹ پر حلقے میں ٹکٹ کا فیصلہ کرے گا تو معاملہ حل ہو جائے گا۔

رانا ثناء اللّٰہ کا مزید کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے کبھی ناراضی کا اظہار نہیں کیا، انہوں نے اپنے مؤقف کی وجہ سے الیکشن میں حصہ نہ لینے کا کہا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پارٹی نے شاہد خاقان عباسی کو کسی معاملے میں پیچھے نہیں رکھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P