امن میں حقیقت پسندانہ تربیت جنگ میں بہترین کارکردگی کی ضمانت ہے: آرمی چیف – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

امن میں حقیقت پسندانہ تربیت جنگ میں بہترین کارکردگی کی ضمانت ہے: آرمی چیف

راولپنڈی:  آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ امن میں حقیقت پسندانہ تربیت جنگ میں بہترین کارکردگی کی ضمانت ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اسٹرائیک کور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مشترکہ تربیتی مشق کا مشاہدہ کیا۔

 

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مشق میں شریک جوانوں سے ملاقات کی اور جوانوں کے جذبے، آپریشنل کارکردگی اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ امن میں حقیقت پسندانہ مشن پر مبنی تربیت میدان جنگ میں بہترین کارکردگی کی ضمانت ہوسکتی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد جاری آپریشنل تیاریوں کی توثیق کرنا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.