کوئٹہ ، تندوربند ، عوام روٹی کیلئے سرگرداں – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

کوئٹہ ، تندوربند ، عوام روٹی کیلئے سرگرداں

کوئٹہ(اے این این) کوئٹہ مےں تندور ایسوسی ایشن کے ہڑتال کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات اورپریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ضلعی انتظامیہ اور تندور ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات ناکام رہے جب کہ عوام روٹی کے لئے سرگرداں ہے ،تفصےلات کے مطابق کوئٹہ مےں تندور اےسوسی اےشن نے اپنے مطالبات کے حق کے سلسلے مےں دوسرے روز بھی ہڑتال کرنے کا اعلان کےا تھا جس کی وجہ سے کوئٹہ مےں روٹی نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو شدےد مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور ضلعی انتظامےہ بھی تندور کھلوانے مےں بری طرح ناکام رہے جبکہ تندور اےسوسی اےشن کا کہنا ہے کہ جب تک ہمار ے مطالبات تسلےم نہےں کےے جاتے اس وقت تک ہمارا ہڑتال جاری رہے گا اور کسی کے ساتھ بھی مذاکرات نہےں کرےں گے جبکہ انتظامےہ کا کہنا ہے کہ تندور اےسوسی اےشن کے مطالبات غےر آئےنی اور غےر قانونی ہے جس کو کسی بھی صورت تسلےم نہےں کےا جائےگا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.