روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ غزہ میں خون آلود بچوں کی تصاویر دیکھ کر آنسو آجاتے ہیں۔
روسی صدر پیوٹن نے بیان میں کہا کہ پتھر دل والے لوگ ہی غزہ کی تباہی پر خاموش رہ سکتے ہیں۔ غزہ میں خون آلود بچوں کی تصاویر دیکھ کرآنسو آ جاتے ہیں اور رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔
غزہ پر 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 9 ہزار 300 فلسطینی شہید اور 25 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔