بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے مذاکرات کے دوران آئندہ 10 ماہ کا ٹیکس پلان مانگ لیا۔
پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے درمیان اقتصادی جائزہ پر تکنیکی سطح کے مذاکرات کے دوسرے سیشن میں پہلی سہ ماہی کے اقتصادی اعداد و شمار کا جائزہ لیا، جس میں اور ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
مذاکرات کے دوران بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی معاشی ٹیم سے آئندہ 10 ماہ کے دوران ممکنہ ٹیکس محاصل کا پلان مانگ لیا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے معاشی ٹیم کے سامنے مطالبات رکھنا شروع کردیے ہیں۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین تکنیکی سطح کے مذاکرات میں ٹیکس دہندگان کی تعداد 49 لاکھ سے بڑھا کر ایک کروڑکرنے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ مذاکرات کے دوران ٹیکس نیٹ میں شامل 10 لاکھ نئے ٹیکس دہندگان کی تفصیلات آئی ایم ایف کو فراہم کردی گئی ہیں۔