صہیونی ریاست عالمی مجرم بن چکی ہے: شہباز شریف – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

صہیونی ریاست عالمی مجرم بن چکی ہے: شہباز شریف

مسلم لیگ ن کے صدر، سابق وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ صہیونی ریاست عالمی قوانین، جنیوا کنونشن، انسانیت کے ہر ضابطے کو پامال کر رہی ہے، صہیونی ریاست عالمی مجرم بن چکی ہے۔

شہباز شریف نے غزہ میں عالمی نیوز ایجنسی کے دفتر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا پر حملے سچائی اور اسرائیل کے قتلِ عام کو دنیا تک پہچنے سے روکنے کی مجرمانہ کوشش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 7 اکتوبر سے غزہ مقتل گاہ بنا ہوا ہے، بے گناہ شہریوں کے ساتھ صحافی بھی قتل ہو رہے ہیں، ‎ظالم اور قابض صیہونی ریاست صرف مسلمانوں ہی نہیں بلکہ سچائی اور اختلاف کی ہر آواز کی دشمن ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.