شانگلہ میں کرکٹ کھیلتے بچوں پر پہاڑی تودہ گرنے سے 8 بچے جاں بحق – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

شانگلہ میں کرکٹ کھیلتے بچوں پر پہاڑی تودہ گرنے سے 8 بچے جاں بحق

شانگلہ میں کرکٹ کھیلتے بچوں پر پہاڑی تودے گرنے سے 8 بچے جاں بحق ہوگئے۔  

اطلاعات کے مطابق مارتونگ میں کھیل میں مصروف بچوں پر پہاڑی تودہ گرگیا تھا، اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اورامدادی کارروائی شروع کردی۔

اس حوالے سے ریسکیو حکام نے بتایا کہ اب تک ملبے تلے سے 8 جسد خاکی نکال لیے جبکہ مقامی افراد کے مطابق ایک بچہ تاحال لاپتا ہے جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

حکام کے مطابق امدادی ٹیم کی تین ایمبولینسز اور 22 اہلکار آپریشن میں مصروف ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.